Posts
دفاعی بجٹ کا دفاع
- Get link
- X
- Other Apps
تحریر: سید کمال پاکستان کے بجٹ کا ذکر آتے ہی ملک میں ایک بحث چھڑ جاتی ہے کہ فوج ہمارے ملک کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ لے جاتی ہے۔ زیادہ تر س یاسی جماعتیں دفاعی بجٹ میں اضافے کو سیاسی حکومت کی جانب سے عوام دشمنی قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہوتا ہے کہ موجودہ حالات میں غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کر کے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اکثر سیاسی جماعتوں کا یہ ہی رونا ہوتا ہے کہ موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ میں اضافہ پاکستان کو سیاسی، جمہوری اورمعاشی طور پر غیر مستحکم بنانے اورملک کو مزید تباہی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ۔ ہم پاکستانی بہت جذباتی قوم ہیں۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں تعلیم سے دور رکھا گیا۔ اور جہاں لوگوں نے تعلیم حاصل کی بھی وہاں وہ شعور کی منزل سے بہت دور ہیں۔ اور جہاں شعور بھی ہے تو وہاں ذاتی مفادات آڑے آجاتے ہیں۔ اس ملک کی 70 فیصد عوام آج بھی آنکھوں پر پٹی باندھے وڈیروں اور جاگیرداروں کے پیچھے چل رہی ہے۔ سال 2018 کے بجٹ میں بھی ایک بار پھر یہ شور اُٹھا کے حکومت نے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیوں کر دیا۔سال 2018 میں دفاع کے لیے ...
ٹی بی ۔۔۔ علاج ممکن ہے
- Get link
- X
- Other Apps
تحریر: ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر چوبیس مارچ دینا بھر میں ٹی بی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی اور ترقی پذیر ممالک میں اس جان لیوا بیماری سے پیدا ہونے والی مختلف پیچید گیوں اور دنیا بھر میں اس بیماری سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کو شش ہے۔ چوبیس مارچ 1882 کوجرمنی کے سائنسدان رابرٹ کاکس نے ٹی بی کے مہلک جرثومے کی تشخیص کی۔ ٹی بی جسے تپ دق بھی کہتے ہیں ایک قدیم ترین مرض ہے جو پچھلی کئی صدیوں سے بنی نوع انسان کے لئے صحت عا مہ کا ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔ یہ ایک مہلک بیماری ہے جو مائیکو بیکٹریم ٹیوبر کلوسسز نا می بیکٹریا سے پیدا ہوتی ہے۔ جو عموما پھیپھڑوں کے لمف نوڈز کو متاثر کرتا ہے اور اس کو پلمونری ٹی بی کہتے ہیں۔ لیکن یہ بیماری جسم کے مختلف حصوں تک بھی پھیل سکتی ہے مثلاََ لمفی غدود، آنتوں، گلے اور ہڈی، جوڑوغیرہ کو متاثر کرتے ہیں اور اسے ایکسٹر ا پلمونری ٹیوبر کلوسس کہتے ہیں۔ ٹی بی کا مرض چھپا ہوا یا پوشیدہ بھی...
حُقوقِ نسواں
- Get link
- X
- Other Apps
تحریر: نادیہ حسین دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ 8مارچ اقوام متحدہ کی طرف سے خواتین کا عالمی دن منانے کی تسلیم شدہ تاریخ ہےچنانچہ رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان میں بھی یہ دن بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے۔جگہ جگہ جلسے جلوس سمینار کانفرنسس منعقد کی جاتی ہیں۔ معاشرے کی ترقی میں عورتوں کے کردار اور حیثیت پر بحث کی جاتی ہے۔ان کے حقوق کے حصول کے لیے قرار دادیں منظور کی جاتی ہیں۔ مختلف حوالوں سے دن منانے اور حقوق مانگنے کا تصور ہمارے یہاں مغرب سے آیا ہے۔ ظاہر ہے جس کے پاس جو کچھ نہیں ہو گا وہ مانگے گا۔کیونکہ مغرب کی اندھی تقلید ہم پر فرض ہے اس لیے ہم بھی بلا سوچے سمجھے اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔یہ نہیں سوچتے کہ مغربی معاشرے تو انسان کے بنائے ہوئے نظاموں کے زیر اثر چلتے ہیں۔یہ زندگی کے ہر پہلو اور گوشے کا احاطہ کرنے سے قاصر ہیں۔ خوش قسمتی سے ہم اس دین کے ماننے والے ہیں جو انسانی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے۔اسلامی ضابطہ حیات معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق و فرائضکا تعین کرتا ہے۔ جہاں تک تعلق ہے خ...
میں کو ن ہو ں؟
- Get link
- X
- Other Apps
تحریر : عا طف مصطفٰے قر یشی میں کو ن ہو ں ؟ ہےناعجیب ساسو ال ۔ جب مجھے خود نہیں پتا کہ میں کون ہوں تو میں آپ سے کیوں پوچھ رہا ہوں کہ میں کون ہوں۔ مجھے تو یہ پو چھنا چاہیے کہ آپ کون ہیں؟ بہرحال میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ میں کون ہوں ۔ میں پہلےصر ف بیٹا تھا۔ پھرشو ہربنا اور اب بیٹے اور شو ہرکے درمیا ن بنا ہوا ایک لٹو ہوں۔ جی ہاں ایک لٹو ۔کبھی مجھے بیو ی ڈور لپیٹ کر زمین پر پھینکتی ہے۔ تو میں اس کی طرف گھو منے لگتا ہوں ۔ اور جب کبھی ماں اپنی ڈور میں لپیٹ کرگمھا تی ہے تو میں اس کی طرف گھومنے لگتا ہو ں۔ دونو ں طرف گھومنے پر اس لیے مجبورہوں کہ ماں کی دعا جنت کی ہواہے اور بیو ی کے بغیر بھی گزارہ نہیں ۔ میری اس لٹو نمازندگی نے مجھے گھما کر رکھ دیاہے اور اب میں ایک گھن چکر ہوں۔ اس گھن چکر سے بچنے کےلیے جب اپنے والد بزرگوار سےرابطہ کیا کہ وہ تجربہ کار ہیں شاید میری مدد کرسکیں توا نہوں نے مجھے یہ کہ کرلا جواب کردیا ابھی تو میر ے ہی چکرپورے نہیں ہوئے۔ میں تمہا ری مدد کیسے کرسکتا ہوں۔ اس لیے گھوم بیٹے گھوم بلکہ دل لگا کرگھوم ۔ خیر گھومنے پر تو ہم راضی ہیں ۔ مگر اتن...