Posts

Showing posts from February, 2018

میں کو ن ہو ں؟

Image
تحریر : عا طف مصطفٰے قر یشی میں کو ن ہو ں ؟ ہےناعجیب ساسو ال ۔ جب مجھے خود نہیں پتا کہ میں کون ہوں تو میں آپ سے کیوں پوچھ رہا ہوں کہ میں کون ہوں۔ مجھے تو یہ پو چھنا چاہیے کہ آپ کون ہیں؟ بہرحال میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ میں کون ہوں ۔ میں پہلےصر ف بیٹا تھا۔ پھرشو ہربنا اور اب بیٹے اور شو ہرکے درمیا ن بنا ہوا ایک لٹو ہوں۔ جی ہاں ایک لٹو ۔کبھی مجھے بیو ی ڈور لپیٹ کر زمین پر پھینکتی ہے۔  تو میں اس کی طرف گھو منے لگتا ہوں ۔ اور جب کبھی ماں اپنی ڈور میں لپیٹ کرگمھا تی ہے تو میں اس کی طرف گھومنے لگتا ہو ں۔ دونو ں طرف گھومنے پر اس لیے مجبورہوں کہ ماں کی دعا جنت کی ہواہے  اور بیو ی کے بغیر بھی گزارہ نہیں ۔ میری اس لٹو نمازندگی نے مجھے گھما کر رکھ دیاہے اور اب میں ایک گھن چکر ہوں۔ اس گھن چکر سے بچنے کےلیے جب اپنے والد بزرگوار سےرابطہ کیا کہ وہ تجربہ کار ہیں شاید میری مدد کرسکیں توا نہوں نے مجھے یہ کہ کرلا جواب کردیا ابھی تو میر ے ہی چکرپورے نہیں ہوئے۔  میں تمہا ری مدد کیسے کرسکتا ہوں۔ اس لیے گھوم بیٹے گھوم بلکہ دل لگا کرگھوم ۔ خیر گھومنے پر تو ہم راضی ہیں ۔ مگر اتنی تیزی سے گھوم